پاکستان کی کابل دہشت گرد حملے کی مذمت ، افغان حکومت اورعوام سے اظہار یکجہتی

دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بین الریاستی تعاون اہم ہے، ترجمان وزارت خارجہ

اتوار 21 جنوری 2018 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان نے کابل میں ہوٹل پرہولناک دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ دہشت گرد حملے پر افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بین الریاستی تعاون انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کابل میں ہوٹل پرہولناک دہشت گرد حملے کی سخت مذمت اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اورلوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے پر پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ترجمان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کااعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بین الریاستی تعاون انتہائی اہم ہے۔کابل میں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پرحملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا۔چار حملہ آوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ہوٹل کی کلیئر نس کے لئے سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :