نئی دہلی کی پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے 17افراد ہلاک

یہ ایک پرائیویٹ فیکٹری ہے، آگ لگنے کی وجوہ معلوم کی جارہی ہیں، انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے،ریاستی وزیر

اتوار 21 جنوری 2018 14:50

نئی دہلی کی پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے 17افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) نئی دہلی میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد17ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ آگ نئی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں لگی۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق شام 6بجکر 20منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جو بلڈنگ کی دوسری منزل پر لگی تھی۔ جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو عملہ وہاں پہنچ گیا ۔نئی دہلی کے ایک وزیرستیندر جین نے کہا کہ یہ ایک پرائیویٹ فیکٹری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہ معلوم کی جارہی ہیں، انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :