چین،کوئلے کی پیداوار گزشتہ سال دسمبر میں2 سال کی بلند ترین سطح پر رہی

اتوار 21 جنوری 2018 14:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) چین کی حکومت نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران کوئلے کی ملکی پیداوار 314.87 ملین ٹن رہی جو 2 سال کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ سرد موسم کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر کے دوران کوئلے کی پیداوار 314.87 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2015 ء کے بعد سب سے زیادہ مقدار ہے ،نومبر کے دوران 299.98 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا تھا،سال(2017 ئ) کے دوران کل 3.45 ارب ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا جو 2016 ئ کی نسبت 3.2 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :