شوبز نیوز

ْبھارت ،انتہا پسند ہندوں تنظیم کرنی سینا مشتعل ،فلم پد ماوت کیخلاف شدید احتجاج ،2بسیں نذر آتش

اتوار 21 جنوری 2018 14:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں انتہا پسند تنظیم کرنی سینا نے فلم’ پدماوت‘ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو نذر آتش کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فلم پدماوت کو گرین سگنل ملنے کے بعد کرنی سینا کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، تنظیم نے فلم کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے،گجرات کے ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن نے ریاست میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ راجستھان ،مدھیہ پردیش کی حکومت نے فلم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :