سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ 38کلومیٹرطویل درہ آدم خیل حیات آبادگیس پائپ لائن منصوبہ مارچ میں شروع ہو گا

اتوار 21 جنوری 2018 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ 38کلومیٹرطویل درہ آدم خیل حیات آبادگیس پائپ لائن کی تعمیرکاکام مارچ میں شروع کرے گی جس سے حیات آباد پشاورمیں واقع صنعتی بستی کوگیس کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہ گیا کہ کمپنی تمام صنعتی بستیوں کو گیس کی فراہمی کیلئے بھرپورکوششوں کویقینی بنارہی ہے ، اس مقصد کیلئے پائپ لائنوں کی ضروری مرمت کا کام باقاعدگی سے ہورہاہے جبکہ صارفین کے میٹرسٹیشنوں پربھی کام کویقینی بنایا جارہاہے،رواں مالی سال کے دوران تمام سی این جی سٹیشنز، بجلی پیداکرنے والے یونٹوں اورسمینٹ کی صنعت کو کافی مقدارمیں گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ، مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں صنعتی صارفین کواضافی 904ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی اس بات کا بین ثبوت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 2016میں جولائی سے لیکر اکتوبرتک کے مہینوں میں پشاورکو 4899ایم ایم سی ایف گیس کی فراہمی کی گئی تھی جبکہ 2017میں اسی عرصہ کے دوران پشاورکو گیس کی فراہمی کاحجم 5804ایم ایم سی ایف ریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :