کامرس نیوز

پاکستان و انڈونیشاء کی باہمی تجارت میں 6 کے دوران 98فیصد اضافہ ہو ا،وزارت تجارت

اتوار 21 جنوری 2018 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 6سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیائ کی باہمی تجارت میں 98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال 2011)-12 ئ) کے دوران پاکستان اور انڈونیشیائ کی 2طرفہ تجارت کا حجم 1.23 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال( 2016-17ئ) کے اختتام تک دونوں ممالک کی تجارت کا حجم 2.44 ارب ڈالر تک بڑھ گیا،اس طرح 6 سال کے دونوں پاکستان اور انڈونیشیائ کی باہمی تجارت میں 1.21 ارب ڈالر (98.37 فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔