مقبوضہ کشمیر: دہلی میں گرفتار ہونے والے کشمیری تاجرکے عزیز واقارب کا سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

اتوار 21 جنوری 2018 14:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) بھارتی پولیس کے ہاتھوںدلی میں گرفتار ہونے والے کشمیری تاجر بلال احمد کاوا کے عزیز واقارب نے پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑ ذاٹھا رکھے تھے جن پر’’میں کشمیری ہوں دہشت گرد نہیں ‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

پریس کالونی میں اس وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے گئے جب بلال کی والدہ نے نمناک آنکھوں سے بلال کی بے گناہی کی روداد سنائی اورکٹھ پتلی وزیراعلیٰ سے مداخلت کی اپیل کی۔بلال کی ہمشیرہ نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایاکہ عدالت نے بلال کو10دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھاجوآج شام ختم ہو جائیں گے اور ہم پرٴْ امید ہیں کہ ان کو رہا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارا خاندان پوری طرح بکھر جائے گا اور ہم سڑک پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کے مہاراج گنج اور زینہ کدل پولیس سٹیشنوںنے عدالت کو اپنی رپورٹ بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلال گزشتہ 17سال سے کسی غیر قانونی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے بلال کے اہل خانہ کو کوئی مدد فراہم نہیں کی جارہی او ر نہ یہاں کی پولیس یا سول انتظامیہ نے اس حوالے سے دلی پولیس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کی پولیس نے گزشتہ دنوں بلال احمد کاوا کو17سال قبل لال قلعہ بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میںگرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :