کامرس نیوز

ایل این جی آمد کے باعث پہلی بار موسم سرما میں ایل پی جی کی فروخت میں ریکارڈ کمی

اتوار 21 جنوری 2018 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ایل این جی آمد کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما کے دوران ایل پی جی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ موسم کے مقابلے رواں موسم سرما ایل پی جی فروخت 25 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایسا موسم سرما میں پہلی مرتبہ ہوا ہے، ہمارے اندازے کے مطابق ایل این جی کی آمد اور گھریلو صارفین کو سپلائی ہونے پر فروخت کم ہوئی۔

دوسری جانب ایسو سی ایشن رہنما علی حیدر نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی امپورٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پچھلے سال موسم سرما کے مقابلے تقریبا نصف جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :