امریکہ ،آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2ہلاک

اتوار 21 جنوری 2018 14:31

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر گیا جس کے بعد پورے علاقے میں دھوائیں کے بادل چھا گئے اور فوری طور امدادی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئیں ، ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کی ٹریننگ کے لئے اڑان بھری تھی لیکن فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :