پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ء اپنے نام کرلیا

اتوار 21 جنوری 2018 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ئ اپنے نام کرلیا، عرفان خان کو بہترین اداکارجبکہ ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تقریب میں میزبان کے فرائض انجام دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی کی ’بدریناتھ کی دلہنیا‘، اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی بلاک بسٹر’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘، عرفان خان اور صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘، ایشوینی ایئر تیواڑی کی ہٹ فلم ’بریلی کی برفی‘ اور عامر خان و زائرہ وسیم کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے درمیان مقابلہ تھا۔

(جاری ہے)

63واں فلم فیئر ایوارڈ2018ئ ’ہندی میڈیم‘ کو دیا گیا۔عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم ‘ میںشاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار جبکہ ’تمہاری سلو‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اٴْن کا چھٹا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔اس کیٹیگری کے لئے عالیہ بھٹ (بدری ناتھ کی دلہنیا)، بھومی پیڈنیکر (شبھ منگل ساودھان)، صباقمر (ہندی میڈیم)، سری دیوی (مام)، ودیا بالن (تمہاری سلو) اور زئرہ وسیم (سیکریٹ سپراسٹار) کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

ایشوینی ایئر تیواڑی کو ’بریلی کی فرفی‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایواڈ دیا گیا۔ارجیت سنگھ کو فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘ کے گانے ’روکے نہ رکے نینا‘پر بہترین پلے بیک سنگر (میل) جبکہ میگھنا مشرا کو ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے گانے ’نچ کی پھراں‘ پر بہترین پلے بیک سنگر (فیمیل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی سنیما کے لئے خدمات کے اعتراف میں ماضی کی نامور اداکارہ مالا سنہا اور گلوکار و موسیقار بپی لہری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :