کاشتکار کھجورکے پودے فروری میں لگائیں،محکمہ زراعت

اتوار 21 جنوری 2018 14:30

قصور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کھجوروں کی کاشت کیلئے مینجمنٹ کیلنڈر جاری کردیا جس پر عمل کرکے کاشتکار بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیلنڈر کیمطابق کاشتکار فروری میں نئے پودے لگائیں جو نرسری پہلے سے تیارشدہ ہوں‘ نئے پودے لگانے کیلئے گڑھے تیار کریں ‘عمل زیر گی شروع کریں‘پودوں کو مٹی چڑھائیں ‘ نردانہ اکٹھاکریں ‘نائٹروجن کھادکی آدھی مقدار ڈالیں‘ فاسفورس اورپوٹاشیم کی پوری مقدار پھول نکلنے سے دوہفتہ پہلے فروری کے آخر میں ڈالیں‘کھادڈالنے کے بعد آبپاشی کریں‘ 8سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں ‘مارچ میں عمل زیرگی کریں‘نئے پودے لگائیں جوکہ نرسری میں پہلے سے تیار شدہ ہوں‘ بڑے پودوں کے پھول آنے پر پانی روک دیں‘نئے لگائے گئے پودوں کو آبپاشی جاری رکھیں تاکہ زمین وتر حالت میں رہے ‘اپریل میں پھل تیارہوجائے تو چھدرائی کریں‘جون میں داغ بیل کریں اورآبپاشی جاری رکھیں۔