کاشتکارگندم کی فصل کو دوپہرکے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے کر یں،زرعی ماہرین

اتوار 21 جنوری 2018 14:30

قصور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے زمینداروں ‘کاشتکاروں اور کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی بمپرکراپ کے حصول اور فصل کو ہرقسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے گندم کی فصل کو دوپہرکے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجودجڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو 42فیصدتک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے کہا کہ گندم کی فصل کو تین مراحل میں پانی دیناضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلا پانی جھاڑکی حالت میں‘دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اورتیسرا پانی دودھیاحالت میں دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اسلئے بھی ضروری ہے کہ اگرجڑی بوٹیوں کا بیج ایک سال پک جائے تو یہ7سال تک متواتر اگتااور فصل کو نقصان پہنچاتارہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنبی سٹی اورجنگلی جئی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے سپرے کیاجائے۔