وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتے ہیں، انعم امجد

اتوار 21 جنوری 2018 14:30

قصور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) کوآرڈینیٹر خواتین پنجاب چیف منسٹر یوتھ موبلائزیشن انعم امجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ‘انسانیت کی خدمت کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ہی بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ صحت،ایکسائز اور تعلیم کے علاوہ دیگر محکموں میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور قصور میں6سو سے زائد خواتین کو ممبر بنا لیا ہے، ہر علاقے میں انچارج اورکارکن ذمہ داریاں نبا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم خدمت انسانیت کی بنیاد پر اپنا مشن آگے بڑھا رہے ہیں،اس سلسلے میں قصور کی انتظامیہ اور پولیس کو ساتھ ملا یا جارہا ہے اس کے علاوہمحکموں کو بھی فعال بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :