حکومت کی ناکا م پالیسیاں انتخابات میں(ن) لیگ کیلئے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہونگی‘ مسرت چیمہ

خیبر پی میںتعلیم اورصحت کے شعبوں میں اصلاحات اورعوامی خدمت کی مثالیں قائم کی گئیں‘ ممبر ایگزیکٹو کونسل

اتوار 21 جنوری 2018 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوںمیں اصلاحات اور عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں ،حکومت کی ناکام پالیسیاں انتخابات میں (ن) لیگ کیلئے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوں گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف او ران کی صاحبزادی پنجاب حکومت کے وسائل خرچ کر کے جلسے کر رہے ہیں جس کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختوانخواہ کی عوا م نے آزمائے ہوئے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے اور انتخابات میں بھی نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گے۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ نندی پور، آشیانہ، سستی روٹی ، پیلی ٹیکس، دانش سکولوں سمیت دیگر ناکام منصوبے او رپالیسیاں انتخابات میں (ن) لیگ کیلئے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوں گی۔اپنی ذاتی انا اور تسکین کیلئے قوم کے اربوں روپے جھونک دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے ذاتی مفادات کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ضرور حساب لیا جائے گا۔