حکومت صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ‘ منشاء اللہ بٹ

صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںدبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے لئے حکمت عملی تیار

اتوار 21 جنوری 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ،اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںدبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے لئے صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ممبران میںتمام ڈویژ ن کے کمشنرز اور تمام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزایر بلدیات نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں جلد اس بارے اجلاس منعقد ہو گا جو لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹرزمیں دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی جس کے بعد فوری عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :