پولیس مقابلے‘وزیر اعظم آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے،گورنر سندھ محمد زبیر

اتوار 21 جنوری 2018 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) گو رنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ کراچی میں حالیہ پولیس مقابلوں اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔ایک انٹرویومیں گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بہت اچھے انسان ہیں اور سندھ کی ترقی کے لیے ان کی سوچ اچھی ہے، میری اور ان کی جب ضرورت ہو ملاقات ہوتی ہے ،ْانہوں نے کہا کہ کوئی بھی صوبہ ہو اس کے اپنے حقوق ہیں اور عدالتوں کو بھی اس حوالے سے دیکھنا چاہیے ،ْوزیر اعلیٰ سندھ کے اہم عہدوں پر تقرریوں سے متعلق خدشات کی حمایت کرتا ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی پراسرار ہلاکت اور کراچی میں پولیس کے حالیہ مبینہ مقابلوں کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں آئی جی سندھ کو ملاقات کیلئے طلب کیا ہے ،ْ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے جس دوران ممکنہ طور پر ان کی سربراہی میں سیکیورٹی حکام کا اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق انہوںنے کہاکہ 2013 سے قبل کوئی بھی غیر ملکی کراچی آنے کو تیار نہیں تھا تاہم اب کوئی بھی غیر ملکی کراچی آنے سے نہیں گھبراتا ،ْ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو پاکستان ترقی نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ 40 سال پہلے کراچی بہت آگے تھا جس میں نجی شعبے کا نمایاں کردار تھا ،ْجب شہر کے حالات خراب ہوئے تو نجی شعبے نے اپنا سرمایہ نکالنا شروع کردیا، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے، نئے کاروبار شروع ہونا بند ہوگئے جس سے ملک کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچا۔

صوبہ سندھ کی مجموعی ترقی اور حالات کے حوالے سے ڈاکٹر محمد زبیر نے کہاکہ صوبے کا ہر شہری محسوس کرتا ہے کہ سندھ ہر شعبے میں پیچھے رہ گیا ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے اور اس کے وہی ذمہ دار ہیں جن کی یہاں حکومت رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :