حافظ سعید پر عائد پابندیاں ،ْاقوام متحدہ کی دو رکنی ٹیم جائزہ لینے 25جنوری پاکستان پہنچے گی

اتوار 21 جنوری 2018 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) بھارت اور امریکہ کے مسلسل دباؤ کے بعد پاکستان میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم دو روزہ دورے پر 25جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی 1267 کی مانیٹرنگ ٹیم برائے حافظ سعید 25 اور 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ٹیم جماعت الدعوة پر عائد پابندیوں کا جائز لینے آرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دورہ روز مرہ کے امور پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :