امریکہ کو قرضہ دینے والے ممالک میں سعودی عرب روس پر سبقت لے گیا

امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب کا 11واں،چین کاتیسرانمبر ہے،محکمہ خزانہ

اتوار 21 جنوری 2018 13:40

امریکہ کو قرضہ دینے والے ممالک میں سعودی عرب روس پر سبقت لے گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) امریکہ کو قرضہ دینے والے ممالک میں سعودی عرب روس پر سبقت لے گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے نومبر 2017سے متعلق اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب نے جنوری 2017میں 112.3ارب ڈالر کے امریکی بانڈز حاصل کئے تھے۔

(جاری ہے)

اکتوبر 2017میں مملکت کے پاس 145.2ارب ڈالر کے امریکی بانڈز چلے گئے۔امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب کا نمبر گیارہواں ہوگیا ہے۔ چین سرفہرست ہے جو 1.18ٹریلین ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہے۔ جاپان کا نمبر دوسرا ہے جس نے 1.08ٹریلین ڈالر کے بانڈز خرید رکھے ہیں۔ روس کا نمبر 13واں ہے جس کے پاس 86.6ارب ڈالر کے امریکی بانڈز ہیں۔