امریکا سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد دوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا،عالمی توانائی ایجنسی

اتوار 21 جنوری 2018 13:40

امریکا سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد دوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا،عالمی ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای ای)نے کہا ہے کہ امریکا تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلددوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ماہانہ رپورٹ میں آئی ای اے نے کہاکہ امریکی پیداوار 9.9 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 50سال کی بلند ترین سطح ہے جب کہ رواں سال امریکا کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ روس فی الوقت 1.1 ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10 ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا کروڈ آئل پروڈیوسر ہے۔رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کمپنیوں نے شیل آئل کی پیداوار بھی بڑھا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :