ملتان ،80سالہ حکیم شخص نے تیسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اتوار 21 جنوری 2018 13:20

ملتان ،80سالہ حکیم شخص نے تیسری جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ..
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں 80سالہ حکیم شخص نے تیسری جماعت کی طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق معصوم سی گڑیا کو طبعی امداد کے لئے ملتان شہر کے نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں ان کو طبعی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھوٹی بچی گھریلو سامان خریدنے کے لئے پنسار کی دوکان پر گئی ۔اور حکیم شخص نے اسے پکڑ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے 80سالہ حکیم شخص کو پکڑ کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔جبکہ بچی کے والدین اس وقت سراپا احتجاج ہیں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :