پشاور ،ْ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے کمیشن اور ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا کئی سال پرانا ریکارڈ جلا دیا

اتوار 21 جنوری 2018 13:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے کمیشن اور ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا کئی سال پرانا ریکارڈ جلا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے قیمتی ریکارڈ رنگ روڈ پر واقع ڈمپنگ پوائنٹ پر لے جا کر جلایا۔اہلکاروں نے ریکارڈ سے بھرے تھیلے سرکاری گاڑی میں رنگ روڈ منتقل کئے۔ مذکورہ افراد نے چیف ایگزیکٹیو کودکھانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ویڈیو بھی بنائی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف صوبائی انسپکشن ٹیم کی انکوائری شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :