پولیس گردی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار کسی کوکال بھی نہیں کرنے دے رہے تھے ،ْویڈیو منظر عام پر آگئی

اتوار 21 جنوری 2018 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) سپر ہائی وے پر پولیس نے مبینہ طور پر شہری پر تشدد کیا اور اسکا موبائل فون اور پیسے چھین لئے ،ْ اس حرکت پر شہری کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی ملیر کو ایکشن لینا پڑگیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں موجود نوجوان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کسی کوکال بھی نہیں کرنے دے رہے تھے۔ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئیبدتمیزی کرنیوالے اہلکاروں معطل کردیاجن میں سب انسپکٹرسمیت 3 اہلکارشامل ہیں ،ْمعطل اہلکاروں کا تعلق سائٹ سپر ہائی وے تھانے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :