نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 (آج)کھیلا جائے گا

اتوار 21 جنوری 2018 13:01

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس سیریز میں شکستوں کے داغ دھونے کیلئے پر عزم ہے، اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز میں شاندار فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ٹی 20 سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ پاکستانی ٹیم جو کہ ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیم شمار کی جاتی ہے، سیریز جیت کر ایک روزہ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :