پاکستان میں معیاری فلمیںبن رہی ہیں ،نمائش کیلئے غیر ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں‘مائرہ خان

فلم انڈسٹری کی ترقی ، فروغ اورمارکیٹنگ کیلئے بیرون ملک سفارتخانوں سے مدد لی جائے ‘ نامور اداکارہ

اتوار 21 جنوری 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلمیںبن رہی ہیں اور ان کی نمائش کیلئے غیر ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں،ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاںسمیٹ سکتے ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مائرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں ہم دوسرے ممالک میںنمائش کے لئے پیش کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگران فلموںکو ان ممالک کی مقامی زبانوںمیں پیش کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنی فلم انڈسٹری کی ترقی ، فروغ اورمارکیٹنگ کے لئے ہمیں بیرون ملک اپنے سفارتخانوں سے مدد لینی چاہیے اور اس کیلئے انہیں ٹاسک سونپا جائے ۔ مائرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جس میں ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان دنیا کی مشکلات کاباعث نہیںبلکہ ہم دہشتگردی کا شکارہیں اور ہماری قوم اس کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :