مشکل سے مشکل کردار نبھائے ہیں ،کسی بھی پراجیکٹ میںشامل فنکارایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں‘ شبیر جان

میری کوشش ہوتی ہے اپنے ساتھ کام کرنے والے جونیئرز کی ہر ممکن رہنمائی کروں ،یہ کسی پر کوئی احسان نہیں

اتوار 21 جنوری 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کرئیر کے آغاز پر خود سے عہد کیا تھاکہ محنت اور لگن سے معیار ی کام کروں گا اور آج تک اس پر کاربند ہوں ، مشکل سے مشکل کردار نبھائے ہیں اورمیرا یقین ہے کہ جب آپ کچھ کرنے کی ٹھان لیں توخدا کی ذات بھی آپ کی مدد کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہاکہ ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں اور کوشش ہے کی مجھے اسکرپٹ میں جو کردار ملے خود کو اس کے رنگ میں رنگ لوں۔

کسی بھی پراجیکٹ میں شامل فنکار جب ایک دوسرے سے فیملی کی طرح رویہ نہیں اپنائیں گے وہ پراجیکٹ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ساتھ اگر جونیئرز کام کر رہے ہیں تو ان کی ہر ممکن رہنمائی کروں اور یہ کسی پر کوئی احسان نہیں۔ ہم نے بھی اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اورہم سب کو اس مثبت رجحا ن کوفروغ دینا چاہیے ۔