محکمہ زراعت پنجاب نے امبریلامنصوبہ کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئے

گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے مربوط طریقہ ہائے انسداد کیلئے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کیے جائینگے

اتوار 21 جنوری 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے امبریلامنصوبہ کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئے ،اس منصوبہ میں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم شامل ہے۔ اس منصوبہ کے تحت گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے مربوط طریقہ ہائے انسداد کیلئے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس منصوبہ کی کامیابی کیلئے حکام بالا کو مزید فنڈنگ کیلئے بھی لکھا جائے گا تاکہ کپاس کے سروے اور ضرر رساں کیڑوں کے نقصانات بارے کاشتکاروں کی تربیت اور آگاہی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ یونیورسٹی کے طلباء اور انٹرنیز کوبھی سروے اور تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) اور ڈائریکٹر جنرل (پیسٹ وارننگ) اس منصوبے کے نفاذ میں مدد کریں گے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31جنوری تک کپاس کے کھیتوں میں کھڑی چھڑیوں کی مکمل تلفی یقینی بنائی جائے گی۔ کاشتکاروں کو کپاس کی سفید مکھی اور گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ بارے بھرپور آگاہی بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :