چیف جسٹس کا زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

اتوار 21 جنوری 2018 13:00

چیف جسٹس کا زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :لاہور سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے زینب قتل کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ قصور میں زیادتی کے اتنے واقعات رونماء ہوئے اور پولیس کیا کر رہی تھی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 2تھانوں کی حدود میں مسلسل واقعات رونما ہوئے اس کی کسی نے انکوائری کیوں نہیں کی ۔

(جاری ہے)

اور پولیس نے ملزمان کو کیوں نہیں پکڑا ۔ زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران متاثرہ بچوں اور بچیوں کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ محمد ادریس اور پنجاب فرانزک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے چیف جسٹس کوملٹی میڈیا پر بریفنگ دی۔واضح رہے کہ کئی گزرنے کے باوجو​د بھی زینب کا قاتل اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔تحقیقات کے سلسلے میں قصور میں 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے بھی لیے جاچکے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :