مقبوضہ کشمیر، گائو کدل قتل عام کی برسی پر سرینگر میں ہڑتال ، پابندیاں،حریت رہنما نظر بن

اتوار 21 جنوری 2018 12:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 1990میں شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کیخلاف آج سرینگر کے گائو کدل اور اسکے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے۔بھارتی فوجیوں نے گائوکدل میں 21جنوری 1990کو پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیا تھا۔

یہ لوگ علاقے میں فوجیوں کی طرف سے کئی خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا قابض انتظامیہ نے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہروںکو روکنے کیلئے سرینگر کے رینہ واری، خانیار، نوہٹہ، مہاراج گنج ، صفہ کدل، مائسمہ اور کرال کھڈ تھانوںکی حدوں میں آنے والے علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔انتظامیہ نے حریت رہنمائوںمیر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی اور دیگر کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی گزشتہ کئی برس سے سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :