حضرت آدم علیہ اسلام نے مجھے کہا اگر امن چاہتے ہو تو صبر کرو ،مولانا فضل الرحمن

اتوار 21 جنوری 2018 12:12

حضرت آدم علیہ اسلام نے مجھے کہا اگر امن چاہتے ہو تو صبر کرو ،مولانا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ عرصہ پہلے بنوں میں قیام پذیر تھا کہ میں نے سوتے وقت خواب میں حضرت آدم علیہ اسلام سے ٹیلیفون پر بات کی ۔

(جاری ہے)

حضرت آدم علیہ اسلام نے مجھ سے فرمایا کہ فضل الرحمن تم کیا چاہتے ہو تو میں نے ان سے کہا میں امن چاہتا ہوں ۔

پھر کچھ دیر کے لئے فون پر خاموشی رہی لیکن لائن کٹی نہیں ،میں نے سوچا اگر میں مسلسل خاموش رہا تو بے ادبی ہو گی اس لئے نے پھر سلام کیا اور آگے سے مجھے حضرت آدم علیہ اسلام کی جانب سے جواب موصول ہوا کہ اگر تم امن چاہتے ہو تو انتظار کرنا پڑے گا اس لئے اب امن کے لئے انتظار تو کرنا ہی پڑے گا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :