جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر

اتوار 21 جنوری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا کا پانچ روزہ تربیتی کورس اختتام پذیرہوگیا۔ کورس نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی (این ای ڈی )کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں جامعہ پشاور اور اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کی صحافت و ابلاغ عامہ کی طالبات نے حصہ لیا اور رپورٹنگ، سکرپٹ رائٹنگ، ویڈیو کیمرا ہینڈلنگ، شوٹنگ اور ایڈیٹنگ کی عملی تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

کورس کے اختتام پر مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے زرین ضیاء نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طالبات کو سرٹیفکیٹس دیے۔

متعلقہ عنوان :