عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران

اتوار 21 جنوری 2018 12:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستانمسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما ملک سیدعمران نے کہا ہے کہ عوام کارکردگی کی بنیادپر 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے،ماضی میں کے پی کے کے عوام کو مختلف نعروں پر دھوکہ دیا گیا تاہم اب لوگ بیدار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیے لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کارکردگی کی بنیادپر 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :