صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر

اتوار 21 جنوری 2018 12:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) صوابی کے ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا میں جاری بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیراہتمام جاری دوسرے ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن کا فائنل میچ زیدہ کلب کے طیب اللہ اور بام خیل کلب کے عامر زیب کے درمیان کھیلا گیا جو زیدہ کلب کے طیب اللہ نے 3-0سے جیت لیا جبکہ والی بال کا فائنل میچ یارحسین کلب اور ڈاگئی کلب کے درمیان ہوا جو یارحسین کلب نے 3-2 سے جیت لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :