جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل

اتوار 21 جنوری 2018 12:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)جمعیت طلباء اسلام شیخ الہند پابینی یونٹ کا اجلاس زیر صدارت زرشاد خان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیخ الہند پابینی یونٹ کیلئے کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس کے مطابق عبیداللہ صدر ، مولانا نیاز علی حقانی نائب صدر اول ، ضیاء الرحمن نائب صدر دوم، بلال خان جنرل سیکرٹری ، بلال محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد طفیل معاون، اورحنیف حسین سیکرٹری مالیات منتخب کیے گئے۔