سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی

اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی

اتوار 21 جنوری 2018 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) سنجے لیلا بھنسالی کی پدماو ت کو سنسربورڈ سے اجازت ملنے کے بعد فلم کی نمائش 25 جنوری رکھی گئی ہے جسکا اکشے کمار کی پیڈمین سے باکس آفس پر تصادم کا خطرہ تھا لیکن اب اکشے کمار کی فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسا لی نے اکشے کمار سمیت فلمسازوں سے فلم کی نمائش کو آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر اب پیڈمین کی نمائش کو آگے بڑھا دیا ہے ۔اکشے کمار نے فلم کی نمائش ملتوی کرنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا جہاں ان کیساتھ سنجے بھی موجود تھے ۔ اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :