کنگ خان ایک بار پھر رئیس بنیں گے‘مدمقابل کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا

ہدایتکار رتیش سدھوانی ،شاہ رٴْخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’’رئیس‘‘کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں

اتوار 21 جنوری 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ خان پھر سے ’’رئیس ‘‘بنیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہدایتکار رتیش سدھوانی ،شاہ رٴْخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’’رئیس‘‘کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم کے دوسرے حصے میں بھی شاہ رٴْخ خان کو ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔واضح رہے فلم’رئیس‘پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم تھی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم میں ماہرہ اور شاہ رٴْخ خان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا۔