انتہاپسندوں کی دپیکا پڈوکون اورسنجے کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی

اتوار 21 جنوری 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) بھارتی انتہاپسندوں نے فلم پدماوت کی ریلیز پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسر بورڈ کی اجازت اور عدالتی حکم کے باوجود انتہاپسند جماعت کرتی سینا احتجاج پر بضد ہے اور اب راجپوت برادری کے رہنما ٹھاکر ابھیشک سوم نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم پدماوت ریلیز کی گئی تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کا نام تبدیل کرکے اسے 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد فلم کا نام پدماوت رکھ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :