آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 21 جنوری 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔ اتوار کو ملک کے سرد ترین مقامات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی8، گوپس منفی 7، زیارت منفی 6، گلگت، کالام اور کوئٹہ منفی 5، بگروٹ منفی 3، راولاکوٹ، دیر اور قلات، منفی 2، پارہ چنار اور لوئر دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :