امریکہ ،آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2افراد جاں بحق

اتوار 21 جنوری 2018 11:25

امریکہ ،آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2افراد جاں بحق
امریکہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :امریکہ کی ریاست کلفورنیا میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر گیا جس کے بعد پورے علاقے میں دھوائیں کے بادل چھا گئے اور فوری طور امدادی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہے ،جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ امریکہ کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کی ٹریننگ کے لئے اڑان بھری تھی لیکن فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ۔ 

متعلقہ عنوان :