فیصل آباد،6سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

اتوار 21 جنوری 2018 10:38

فیصل آباد،6سالہ بچے سے مبینہ زیادتی
فیصل آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء):فیصل آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں 17سالہ نوجوان نے 6سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 6سالہ بچہ سمندری روڈ پر اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا جہاں پر ایک نوجوان 6سالہ بچے کو ویران مقام پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

یاد رہے کہ قصور کے علاقے میں ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد پنجاب کے دیگر علاقو ں میں زیادتی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جن کی روک تھام کے لئے پولیس بے بس نظر آ رہی ہے ۔دوسری جانب  بچوں کو زیادتی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :