کابل کے ہوٹل کو کلیئرکروالیا گیا‘فائرنگ سے5افراد ہلاک اور8زخمی ہوئے-افغان حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 21 جنوری 2018 08:22

کابل کے ہوٹل کو کلیئرکروالیا گیا‘فائرنگ سے5افراد ہلاک اور8زخمی ہوئے-افغان ..
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری۔2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل حملہ آوروں سے خالی کروالیا گیا حکام کے مطابق13گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران 5 شہری ہلاک ہوئے اور8 زخمی ہوئے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سپیشل فورسز نے تین حملہ آروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ہوٹل میں قیام پذیر 150 مہمانوں کو بچا لیا گیا ہے جن میں41غیرملکی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے مہمانوں پر براہ راست فائرنگ کی اور درجنوں افراد کو یرغمال بنالیا۔ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی-کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر4دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا اور ہوٹل میں ٹھہرے مہمان اور اسٹاف کو یرغمال بنالیا۔ جس کے بعد افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 13گھنٹے سے زائدفائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ ہوٹل میں پھنسے افراد جان بچانے کیلئے ہوٹل کی بالکونی سے بھی اترے۔افغان حکام کے مطابق فائر بریگیڈ ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر ررہا ہے- کابل کے اسی ہوٹل پر جون 2011 میں بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 10شہریوں سمیت 21 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :