کابل میں دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

اتوار 21 جنوری 2018 01:20

کابل ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، حملے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی کو یرغمال بنا لیا گیا، حملوں آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔ تفصیل کے مطابق اتوار کی رات کو چار دہشتگردوں نے کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملہ کیا جبکہ حملے کے بعد ہوٹل میں دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، حملہ آوروں میں ایک خود کش بمبار بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہوٹل میں آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ہوٹل میں مقیم افراد اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے ایک ایک دہشتگرد ہلاک ہو چکا ہے اور حملہ آوروں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل کے چوتھے فلور کو آگ لگا دی جبکہ ہوٹل کو دو گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود بھی کلیر نہیں کرایا جاسکا، افغان فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے واضح رہے کہ کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر 2011ء کے بعد یہ دوسرا حملہ ہے۔ 2011ء میں 9 حملہ آوروں نے 21 افراد کو اسی ہوٹل میں قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :