ماں نے اپنی سگی پانچ سالہ بیٹی سے گھر کا کرایہ لینا شروع کر دیا۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 جنوری 2018 23:52

ماں نے اپنی سگی پانچ سالہ بیٹی سے گھر کا کرایہ لینا شروع کر دیا۔ دلچسپ ..

ایک ماں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی 5سالہ بیٹی سے گھر کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں ہفتے کے 5 ڈالر وصول کرتی ہے جبکہ اس کی بیٹی کے ایک ہفتے کا جیب خرچ 7 ڈالر ہے۔
ایسینس ایوانز نے بچوں کی پرورش کا یہ تجربہ اپنی فیس بک پوسٹ میں شیئر کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہفتے کے 7ڈالر دیتی ہیں لیکن اس میں سے 5 ڈالر گھر کےکرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں واپس لے لیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد  بیٹی کو بڑے ہو کر ہونے والے اخراجات کے بارے میں ابھی سے بتانا ہے۔تاہم ایوانز کی یہ پوسٹ اب فیس بک سے غائب ہو چکی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے  بتایا تھا  کہ  وہ اپنی بیٹی سے 1 ڈالر کرائے، 1 ڈالر پانی، 1 ڈالر بجلی، 1 ڈالر بجلی اور 1 ڈالر کھانے کا لیتی ہے جبکہ بچے والے 2 ڈالر اس کی بیٹی اپنی مرضی سے خرچ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)


ایوانز کےاس طریقہ کار پر اگرچہ کافی تنقید ہو رہی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی سے 5 ڈالر واپس لے کر انہیں واپس بیٹی کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرا دیتی ہے۔ جب اس کی بیٹی 18 سال کی ہوگی تو وہ انہیں بیٹی کو واپس  کر دے گی لیکن پیسوں کے سیونگ  اکاؤنٹ میں جانے کے بارے میں اس کی بیٹی کو بھی نہیں پتا۔
ایوانز کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے بچے عملی دنیا کے بارے میں جان جاتے ہیں۔ جب وہ عملی دنیا میں قدم رکھیں گے تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ کرائے وغیرہ کی مد میں برائے نام رقم ادا کیا کرتے تھے۔
بہت سے والدین ایوانز کے اس طریقہ کار سے خوش ہیں تو بہت سے اس سے ناراض  ہو کر پانچ سالہ بچی پر رحم کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :