پورے جسم پر 6,000 گلٹیوں کا علاج کامیاب۔ خاتون حیرت انگیز طور پر صحت یاب
ہفتہ 20 جنوری 2018 23:52
ایک ماں جسے اس کے چہرے اور جسم پر پھیلی 6,000 گلٹیوں کی وجہ سے چند دہائیوں سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا، نے سرجری کروا لی ہے اور ناقابل یقین حد تک صحت یاب ہو گئی۔ اس سرجری کے نتائج اس نے اپنی تصاویر کے ذریعے شیئر کیے ہیں۔
45 سالہ لیبی ہوفر ایک جینیٹک بیماری، نیوروفیبروموٹوسس ، سے لڑ رہی تھیں۔ اس میں جینیاتی عصبی خرابی کے باعث بننے والی غیرسرطانی گلٹیاں ہر اس جگہ پر ابھر آتی ہے جہاں اعصاب موجود ہوں۔
انڈیانا،امریکہ سے تعلق رکھنے والی اس ماں کو ایک ٹی وی شو The Doctors نے اس بیماری کی ظاہری علامات کو ختم کرنے کے لیے خصوصی علاج کروانے کی پیشکش کی۔
(جاری ہے)
2017 میں اس کی دوسری electrodessication سرجری کے ذریعے اس کے چہرے پر موجود 1,000 ابھار اور بڑھنے والے ٹشوز کو ختم کر دیا گیا۔
نشانات کو ختم کرنے کے لیے C02 لیزر سرجری کی مدد سے اس کی جلد کو ہموار اور بے داغ بنایا گیا۔سرجری سے اس کی شکل و صورت میں بہت بڑا فرق نظر آیا ہے لیکن امید ہے کہ اس سے دوسرے لوگوں کو نیورو فیبروموٹوسس سے لڑتے مریضوں کی حالت کا اندازہ ہوگا۔
لیبی کا کہنا ہے کہ "میں یہ نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوں اور امید ہے کہ باقی سب بھی ایک نہ ایک دن اس سے چھٹکارا پا لیں گے۔" اس بیماری کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کا عزم جاری رکھنے والی اس خاتون کا کہنا تھا, "ابھی بھی مجھے سالوں سے جذباتی طور پر جو نقصان پہنچتا رہا ہے اس سے صحت یاب ہونے میں بہت وقت لگے گا۔لیکن میں جانتی ہوں کہ وقت کے ساتھ ہی یہ سب زخم بھر جائیں گے۔"
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.