Live Updates

ماد ر ملت فاطمہ جناح سے لیکر میاں نواز شریف تک قیادت پر غداری کی الزامات لگائے جاتے رہے، ماضی میں ایٹمی دھماکہ کرنے کی سزاء دی گئی اب معاشی دھماکہ کرنے کی سزاء دی جارہی ہے، عمران خان زبان سنبھال کر بات کریں نہیں تو کمیٹی اجلاس کی ریکاڈنگ سامنے لے آئیں گے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ماد ر ملت فاطمہ جناح سے لیکر میاں نواز شریف تک قیادت پر غداری کی الزامات لگائے جاتے رہے ماضی میں ایٹمی دھماکہ کرنے کی سزاء دی گئی اب معاشی دھماکہ کرنے کی سزاء دی جارہی ہے ہمیں کہا گیا کہ سی پیک منصوبہ پر عملدرآمد نہ کریںاقتدار کے مزے لیں نہ ماننے پر توہین مذہب اور توہین رسالت ؐجیسے گھٹیاں الزامات لگائے گئے نظام انصاف میں تبدیلیاں نا گزیر ہیںمیاں نواز شریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اور انصافی بحالی کی تحریک ہے میاں نواز شریف کو ایٹی دھماکے کے بعد معاشی دھماکہ کرنے کی سزاء دی جارہی ہے عمران خان زبان سنبھال کر بات کریں نہیں تو کمیٹی اجلاس کی ریکاڈنگ سامنے لے آئیں گے کہ شریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف محمود وہاں پر کیا کرتے رہے ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میںملک میں عدلیہ بحالی کے بعد انصاف بحالی ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک جاری ہے عوام کو حصول انصاف کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے ملک کے نظام انصاف میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں انہوں نے کہا معاشی خوشحال کے منصوبے سی پیک پر عملدرآمد جاری ہے عمران خان کے بچوں کا معلوم نہیں کہ مذہب کیا ہے ، وہ باپ کے مذہب پر ہیں یا ماں کے مذہب پہ بلاول بھٹوزرداری اردو نہیں پڑھ سکتے ، اردو بھی انگریزی میں پڑھتے ہیںانہوں نے کہا کہ لاہور کا پاور شوناکام رہا عوام کی عدم دلچسپی سے پاور لیس شو بن گیا نہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جڑانوالہ میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے یہ جلسہ دن کی روشنی میں دھوبی گھاٹ ، لیاقت باغ سے بھی بڑے 65کنال پر محیط جناح سٹیڈیم میں منعقد کروایا جارہا ہے جہاں پر مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا سٹیج تیا ر کیا جارہا ہے ذاتی تشہیر کی بجائے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے فلیکسیں اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات