بلوچستان کو بین الا قوامی سازشوں کا اڈہ بنا دیا گیا ہے، دوسروں کی جنگ میں لوگوں کو استعمال کیاگیا، بندوق غیروں کے اور کندھے اپنو ں کے استعمال ہوئے، لوگوں کو قتل اور لاپتہ کیاگیا، ایک آمرنے بلوچستان سمیت ملک بھر میں نفرتوں کی آگ لگائی جسے پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آتے ہی ایوان صدر سے باہر نکال دیا، بلوچستان کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا اور آمروں نے یہاں ظلم وستم ڈھائے، میاں صاحب ملک چلانے اور فیڈریشن کو مضبوط رکھنے میں مکمل ناکام ہوگئے، بلوچستان حکومت ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ کے اراکین نے ہی اپنی پارٹی اور تخت رائیونڈ پر عدم اعتماد کرکے گرایا، بلوچستان کو میاں صاحب اسکی ٹیم اور نام نہادقوم پرستوں نے ساڑھے چار سال میں بے دردی سے لوٹا، نوازشریف نے بلوچستان کو کالونی کے حدتک رکھا، بلوچ بھائیوں کو ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ وہ سازشوں کا شکار نہ بنیں قومی دھارے میں شامل ہوکر جمہوریت کو مضبوط بنائیں جمہوری طریقے سے حقوق کی جنگ لڑیں، پیپلزپارٹی بلوچ بھائیوں سے نا انصافی نہیں ہونے دے گی، سی پیک میں پہلا حق بلوچوں کا ہے نوازشریف نے اس پر قبضہ کررکھا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 23:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بلوچستان کو بین الا قوامی سازشوں کا اڈہ بنا دیا گیا ہے، دوسروں کی جنگ میں لوگوں کو استعمال کیاگیا، بندوق غیروں کے اور کندھے اپنو ں کے استعمال ہوئے، لوگوں کو قتل اور لاپتہ کیاگیا، ایک آمرنے بلوچستان سمیت ملک بھر میں نفرتوں کی آگ لگائی جسے پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آتے ہی ایوان صدر سے باہر نکال دیا، بلوچستان کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا اور آمروں نے یہاں ظلم وستم ڈھائے، میاں صاحب ملک چلانے اور فیڈریشن کو مضبوط رکھنے میں مکمل ناکام ہوگئے، بلوچستان حکومت ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ کے اراکین نے ہی اپنی پارٹی اور تخت رائیونڈ پر عدم اعتماد کرکے گرایا، بلوچستان کو میاں صاحب اسکی ٹیم اور نام نہادقوم پرستوں نے ساڑھے چار سال میں بے دردی سے لوٹا، نوازشریف نے بلوچستان کو کالونی کے حدتک رکھا، بلوچ بھائیوں کو ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ وہ سازشوں کا شکار نہ بنیں قومی دھارے میں شامل ہوکر جمہوریت کو مضبوط بنائیں جمہوری طریقے سے حقوق کی جنگ لڑیں، پیپلزپارٹی بلوچ بھائیوں سے نا انصافی نہیں ہونے دے گی، سی پیک میں پہلا حق بلوچوں کا ہے نوازشریف نے اس پر قبضہ کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں آج بلوچستان کی سرزمین پر بلوچ بھائیوں اوربہنوں سے مخاطب ہوکر بہت خوش ہوں بلوچستان قدرتی خزانوں سے مالا مال یے مگر ہمیشہ سے پسماندگی اور نا انصافیوں کا شکار رہا یے، سابق دور میں ایک آمرنے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں نفرتوں کی آگ لگا دی جس کے بعد بلوچستان کے حالات خراب ہوتے گئے لوگوں کو گمراہ کیا گیا، بلوچ نوجوانوں میں نفرتیں پھیلائی گئی، نوجوانوں کو قتل اور لاپتہ کیا گیا، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو بین الاقوامی سازشوں کا اڈہ بنادیا گیا یے بندوق غیروں کے اور کندھے اپنوں کے استعمال کیئے گئے بلوچستان کو ن لیگ اور نام نہاد قوم پرستوں نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں بے دردی سے لوٹا، نام نہاد قوم پرستوں نے اٹھارویں ترمیم میں رکاوٹوں اور این ایف سی ایوارڈ نہ ملنے پر بات کرنے کی بجائے میاں صاحب کی غلامی میں خاموش رہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت گرانے کا ہم پر الزام غلط ہے ہمیں تو جیتنے ہی نہیں دیا گیا ٹھپے لگا کر ہمارے مینڈیٹ کو چرایاگیا، بلوچستان حکومت کو ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے خود ہی میاں صاحب اس کی ٹیم پر عدم اعتماد کرکے گرادیا، بلوچستان سمیت پورے ملک کا اب ن لیگ سے اعتماد اٹھ چکا ہے انھوں نے کہاکہ پشاور میں آرمی پبلک سکول کا واقعہ ہوا پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، لاہور میں ماڈل ٹان کا واقعہ ہوا، کوئٹہ میں وکلا پر حملے کیئے گئے مگر ن لیگ نے کچھ نہیں کیا، ہم ملک کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے، نا انصافیوں اور عدم برداشت کے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے، انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت، لاقانونیت کا مقابلہ کیا میرے نانا، ماموں اور والدہ کو شہید کرکے سیاست اور غریبوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کی گئی مگر بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے جیالوں نے کبھی ہار نہیں مانا، بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور عوام کا ساتھ دیا ہم نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، آئین دیا، جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے جانوں کا نظرانہ بھی دیا، میں نے اپنے والدہ کی لاش اٹھایا، جیالوں کے جنازوں میں شریک ہوئے پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ پیپلزپارٹی پارٹی کا ساتھ دیں پیپلزپارٹی پارٹی بلوچستان میں ناانصافیوں کا ازالہ کریگی اس سے پہلے بلوچستان میں ہونے والی نا انصافیوں پر آصف علی زرداری نے بلوچ عوام سے معافی مانگا حالانکہ جو نا انصافیاں ہوئی تھی وہ کسی اور نے کیا تھا مگر آصف علی زرداری نے محسوس کیا اور بحیثیت صدر معافی مانگا، پیپلزپارٹی پارٹی کے دور میں اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور آغاز حقوق بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا، اور آئندہ انشااللہ پیپلزپارٹی بلوچستان اور بلوچوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریگی، جلسے سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔