Live Updates

عمران خان ، شیخ رشید کے بیان کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ پیچھے چلا گیا‘ چوہدری منظور احمد

دونوں سربراہان نے ا س سانحہ کی تحریک پر خودکش حملہ کیا‘ مال روڈ جلسے میں عوام کی تعداد کم نہیں تھی ،جلسے کے دوسیشن ہونے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے‘گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ، شیخ رشید کے بیان کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ پیچھے چلا گیا ،دونوں سربراہان نیاس سانحہ کی تحریک پر خودکش حملہ کیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز گفتگو کرتے پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا کہ مال روڈ جلسے میں عوام کی تعداد کم نہیں تھی ،جلسے کے دوسیشن ہونے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے ہم پہلے ہی کہ چکے تھے کہ جب آصف علی زرداری کا خطاب ختم ہوجائے تو ہمارے کارکنان بھی چلے جائیں گے اور اس دن ایسابھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے پی ٹی آئی اور پیٹ کے جھنڈے میں تمیز نہیں کی جس سے بھی کنفیوژن بڑھی۔چوہدر ی منظور کہتے ہیں کہ لعنت پارلیمنٹ کے ممبران پر بھیجی گئی یہ خود بھی اسی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں ، ہم سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لیے طاہر القادری کے ساتھ گئے انہوں نے اس جلسے کا تاثر ہی ختم کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات