Live Updates

پارلیمینٹ پر لعن طعن کے بعد عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 23:39

پارلیمینٹ پر لعن طعن کے بعد عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ) : پارلیمینٹ پر لعن طعن کے بعد عوام نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے نا اہل شخص کو سیاسی پارٹی کا سربراہ بنائے جانے کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یہاں تک کہہ ڈالا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس بیان کے بعد تمام سیاستدان لٹھ اٹھا کر عمران خان کے پیچھے پڑ چکے ہیں لیکن حیران کن طور پر جب یہی معاملہ سروے کے ذریعے عوام کی عدالت میں پیش ہوا تو عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔معروف صحافیوں عمر ملک اور ندیم ملک نے ٹوئیٹر پر ایک سروے کروایا جس میں پارلیمںٹ کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر انکی رائے مانگی تو سروے کے شرکا نے عمران خان کے بیان کی حمایت کر دی۔معروف صحافی ندیم ملک کے کروائے گئے سروے میں 65فیصد شرکا نے جبکہ عمر ملک کے سروے میں 73 فیصد لوگوں نے کپتان کے حق میں فیصلہ سنا کر کپتان کے مخالفین کی بولتی بن کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :