ہیروئن سمگل کرنے والی غیرملکی ماڈل کے ساتھ کسٹم حکام کی سیلفیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 23:29

ہیروئن سمگل کرنے والی غیرملکی ماڈل کے ساتھ کسٹم حکام کی سیلفیوں نے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): ہیروئن سمگل کرنے والی غیرملکی ماڈل کے ساتھ کسٹم حکام کی سیلفیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر چیک سے تعلق رکھنے والی ایک حسینہ منشیات سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔اس کا نام ٹیریزا ہے اور اسکے حسن کی دھوم چہار سو ہے۔

(جاری ہے)

شل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر سے لگتا نہیں کہ ٹیریزا زیر حراست ہے بلکہ کسٹم اہلکاروں کی جانب سے اس کے ساتھ کسی وی آئی پی مہمان کی طرح سلوک کیا جارہا ہے۔

ٹیریزا اور کسٹم حکام کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصایر نے کسٹم اہلکاروں کی کارروائی کا پول کھول کررکھدیا۔تصویر میں ٹیریزا اہلکاروں کے ساتھ بالکل کسی اداکارہ کی طرح پوز دے رہی ہے اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے کسٹم اہلکاروں پر شدید تنقید کی جارہی ہے جب کہ کسٹم کے ادارے کی کارکردگی پر بھی کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔