مصر میں خلع ملنے کی خوشی

خاتون نے خلع ملنے پر خوشی میں دوست احباب کی دعوت اور کیک کاٹا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 23:22

مصر میں خلع ملنے کی خوشی
قاہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): مصری خاتون نے خلع ملنے کی خوشی انوکھے طریقے سے منائی۔ خاتون نے خلع ملنے پر خوشی میں دوست احباب کی دعوت اور کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے ہمسفر سے علیحدگی ایک برا تجربہ ہوتا ہے جسے لوگ عموما یاد بھی نہیں رکھنا چاہتے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو طلاق یا خلع ملنے پر نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ جشن بھی بناتے ہیں اور ایسا ہی کچھ مصر میں ہوا جہاں 27 سالہ دینا سلیمان نامی خاتون شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے پر اس قدر خوش ہوئیں کہ اس نے نہ صرف جشن منایا بلکہ دوستوں کے لیے خصوصی دعوت کا اہمتام کیا جس میں طلاق کا کیک بھی کاٹا گیا۔

دینا سلیمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشے کے اعتبار سے بینک اکاونٹنٹ ہیں،خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی محض 40 دن ہی برقرار رہ سکی تھی اور وہ شوہر سے ملنے والی اذیت سے چھٹکارا حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔