عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں

اپنی آمد پر ہزاروں لوگ جمع کر لینے کا دعویٰ کرنے والے عابد شیر علی فیصل آباد میں سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے تو چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہ آیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 23:12

عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں۔اپنی آمد پر ہزاروں لوگ جمع کر لینے کا دعویٰ کرنے والے عابد شیر علی فیصل آباد میں سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے تو چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہ آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے نجی ٹی وی میں ڈینگیں مارتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں جائیں وہاں ہزاروں لوگ ایسے ہی جمع ہو جاتے ہیں۔اپنی آمد پر ہزاروں لوگ جمع کر لینے کا دعویٰ کرنے والے عابد شیر علی فیصل آباد میں یونین کونسل سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے تو چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہ آیا۔خالی کرسیاں عابد شیر علی کے دعوے کا مذاق اڑاتی رہیں۔ویڈیو دیکھیں۔